*ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تربت میں ڈیجیٹل ٹریننگ کورس کی اختتامی تقریب خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک قدم*
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) اور ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر تربت کے اشتراک سے خواتین کو ڈیجیٹل میدان میں بااختیار بنانے کے لیے 30 روزہ “شارٹ کورس” کی اختتامی تقریب ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) ہیڈ کوارٹر تربت میں منعقد ہوئی۔
کورس کا مقصد تربت کی خواتین کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا تاکہ وہ خودمختار، باعزت روزگار حاصل کر سکیں اور ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہوں۔
یہ کورس یکم جولائی سے 31 جولائی تک جاری رہا، جس میں شرکاء کو کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم، جدید سافٹ ویئرز کے استعمال اور فری لانسنگ کے ذریعے روزگار کے مواقع سے روشناس کروایا گیا، تاکہ انہیں ڈیجیٹل دنیا میں مؤثر طریقے سے قدم رکھنے کے قابل بنایا جا سکے۔
اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ شرکاء نے خواتین کو بااختیار بنانے کے اس مثبت اقدام پر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا شکریہ ادا کیا۔

