تربت( گدروشیا پوائنٹ)بس و کوچز ٹرانسپورٹ یونین مکران کے نائب صدر رفیق قاضی نے نوجوان رپورٹر اور گدروشیا پوائنٹ کے سی ای او سرفراز شاہ کی کوئٹہ میں گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض کرایہ داری فارم جمع نہ کرنے پر ایف آئی آر درج کرنا صحافیوں کو ہراساں کرنے کے سلسلے کی کڑی ہے۔ رفیق قاضی نے بروری تھانے کے ایس ایچ او اور ڈیوٹی آفیسر کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔

