پسنی:ڈسٹرکٹ ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے آخری مرحلے میں داخل

پسنی(گدروشیا پوائنٹ)تحصیل کرکٹ ایسوسی ایشن پسنی کے زیر اہتمام اور پاک فوج کے تعاون سے منعقدہ ڈسٹرکٹ ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ نے دلچسپ مقابلوں کے بعد آج اپنے سیمی فائنلز کے مرحلے میں قدم رکھ لیا ہے۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل آج گھٹی ڈور گوادر اور پسنی اے کے درمیان کھیلا گیا پسنی اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مقررہ بیس اوورز میں 163 رنز بنائے جس میں پسنی کے بیٹر دلشاد دلیپ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اپنے نام کر لیا گھٹی ڈور گوادر کی جانب سے 20 اوورز میں 128 رنز بنائے گئے میچ شاندار انداز میں کھیلا گیا، جس میں مقامی شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر یوسف عبدالرحمان مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے، جنھوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سٹی چیئرمین نور احمد کلمتی نعیم یاسین اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

مہمانِ خصوصی اور سٹی چیئرمین نور احمد کلمتی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سنچری کرنے والے بیٹر کو کیش انعامات سے نوازا انھوں نے کہا کہ اس قسم کے مثبت سرگرمیوں سے نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں اور مقامی سطح پر ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آنے والے دنوں میں کھیلا جائے گا