تربت: ڈی ای او منظوراحمد نے گرلز ہائی سکول گہنہ میں ای ایس پی پروجیکٹ کے تحت لائبریری افتتاح کردیا

تربت(گدروشیا پوائنٹ) محکمہ تعلیم کیچ کی زیر نگرانی، ای ایس پی (ESP) پروجیکٹ کے تحت یونیسیف (UNICEF) اور GPE کے مالی تعاون سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گہنہ میں قائم کردہ جدید لائبریری کا افتتاح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ منظور احمد نے باقاعدہ طور پر کیا۔
افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر تعلیم مکران ڈویژن صابر علی، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کیچ اصغر علی، ہیڈماسٹر کلاتک منظور بلوچ، ہیڈ ماسٹر ڈگاری کہن مولا بخش، DTM (CPD PITE) کیچ نزیر احمد، NCHD کے مینیجر عبدالسلام،، PTSMC ممبران، LEC ممبران، اساتذہ، طلبہ اور کمیونٹی نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منظور احمد، صابر علی،میڈم شازیہ میر، اور فیض الرحمان نے مطالعے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور لائبریری کو تعلیمی سرگرمیوں کا مرکز بنانے پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ لائبریری بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اور علمی ماحول کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں نے لائبریری کا تفصیلی معائنہ کیا اور کتابوں کے معیار و تنوع کو سراہا۔ شرکا نے یونیسیف اور GPE کے اس تعلیمی اقدام کو ایک مثبت اور قابل تقلید قدم قرار دیا۔ آخر میں اسکول کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کو روایتی بلوچی چادر بطور تحفہ پیش کی گئی۔