گوادر:سپریڈنڈنٹ اور اسسٹنٹ کی تعیناتیاں، ایپکا کابینہ کو خراجِ تحسین

گوادر(گدروشیا پوائنٹ)آج یکم اگست 2025 کو محمد اسماعیل نے بحیثیت سپریڈنڈنٹ اور رحیم بخش نے بحیثیت اسسٹنٹ ایجوکیشن اپنا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ پروموشن کے تحت ضلع گوادر میں عبدالباسط لطیف، عبدالحمید کے بی، محمد اسماعیل اور اصغر علی رحمان کو سپریڈنڈنٹ جبکہ رحیم بخش عبداللہ اور عزت خان پسنی کو بحیثیت اسسٹنٹ ترقی دی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایپکا بلوچستان کی موجودہ صوبائی کابینہ کی انتھک محنت اور قیادت میں ایپکا کے ساتھیوں کو ترقی کے ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔ ایپکا ضلع گوادر جناب حاجی علی اصغر بنگلزئی صاحب اورانکی کابینہ کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اس سنگ میل کو ممکن بنایا
ایپکا ضلع گوادر کے صدر جناب جلال میاہ کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے ترقی پانے والے افسران کو ان کی نشستوں پر بٹھایا گیا۔ اس موقع پر عبدالباسط، خالد کریم، نادل علی، عبدالحمید حاتم و دیگر دوست موجود تھے، جنہوں نے محمد اسماعیل اور رحیم بخش کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی