. گوادر: مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی

گوادر(گدروشیا پوائنٹ) اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی گوادر کا شہر بھر میں مارکیٹوں بازاروں کا معائنہ، سبزی فروش پولٹری فارم مرغی فروش دیگر کا معانیہ کیا ان کو تاکید کی کہ وہ نرخ نامہ پر عمل درآمد کریں نرخ نامہ پر زیادہ فروخت کرنے والوں کو جرمانہ اور قانون کے مطابق ان کے دوکان سیل کیے جا ینگے
اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے شہر بھر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور دورے کے دوران کمیٹی نے دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، مضر صحت اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت، نشہ آور مصنوعات کی دستیابی سمیت مختلف خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر تمام دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ وہ سرکاری نرخ نامے نمایاں طور پر اپنی دکانوں پر آویزاں کریں اور تمام ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
پرائس کنٹرول کمیٹی نے واضح کیا کہ آئندہ کسی بھی دکاندار کی جانب سے سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مضر صحت اشیاء یا قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے