پنجگور(گدروشیا پوائنٹ) پنجگور میں چیف سکیرٹری بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کونسل ہال پنجگور میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں مختلف سیاسی سماجی شخصیت کے علاؤہ سرکاری افسران بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کیا کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ چیرمین عبدالمالک صالح بلوچ مئیر میونسپل کارپوریشن شکیل احمد قمبرانی ،ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر وزیر خان بلوچ ڈی پی او آصف فراز مستوئی،ایف سی کرنل عابد، محمد حیات ڈپٹی ڈی ایچ او ڈآکٹر سراج احمد بلوچ نے شرکت کی کھلی کچہری پنجگور کے سیاسی و سماجی شخصیات میں شاملِ میر کفایت اللہ، مسلم لیگ ن کے رہنما اشرف ساگر ،بی این پی عوامی کے واجہ علی جان بلوچ ، سماجی رہنماء حاجی عادل ارباب نیشل پارٹی کے شبیر احمد ،بی این پی مینگل کے قدیر احمد، بلوچ انجمن تاجران کے صدر فرید احمد بلوچ ،حق دو تحریک کے رہنما ملا فرہاد بلوچ ، و دیگر نے پنجگور کے اہم مسائل اور عوامی سمیت امن وامان پر کھل کر بات کیاکھلی کچہری میں پنجگور کے مختلف مسائل پر میں امن و امان، ایران بارڈر کے کار و بارمشیات کے پلاوہ ایجوکیشن پنجگور کے زمینداروں کے لیے سولر پینل کی بندر بانٹ، ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال میں مریضوں کے لیے ایمبولینس سروس ،ڈاکٹر کی کمی اور ادویات کی فقدان،, متعلق مسائل اجاگر کیے ڈی سی پنجگور عبدالکبیر زرکون نے تمام کےمسائل اور شکایت خوش اسلوبی سے سن کرجلد کمیٹی تشکیل دے کر تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ اب صرف یہ کھلی کچہری باتوں اور نشستا اور گفت برخاست تک محدود نہیں ہوگی بلکہ عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے جو سرکاری افسران اپنی فرائض اور منصب سے غفلت لاپروائی کا مظاہرہ کرے گی انھیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جو اپنی زمہ داری پوری کرنے میں سست روئی کا مظاہرہ کریگی انھیں گھر جانا ہوگا امن وامان پر کسی صورت کنفرمائیز نہیں کیا جائے گا امن وامان کیلئے پولیس اور لیویز کی مشترکہ گشت شروع کیا اور ناکہ لگا کر جرائم پیشہ افراد کی قلع کماء کی جائے گی ڈپٹی کمشنر کا دفتر ایک عوامی دفتر ہہے شہری کسی وقت اپنے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کر سکتے ہیں تمام ادارے عوام کی خادم ہیں۔

