پسنی(گدروشیا پوائنٹ)ڈی سی گوادر کے تعاون سے جاری آل مکران فٹبال ٹورنامنٹ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ پسنی میں جاری ہے۔ ٹورنامنٹ کے تحت آج کا دلچسپ میچ ینگ بلوچ آبسر فٹبال کلب تربت اور شہید ماجد فٹبال کلب پسنی کے درمیان کھیلا گیا۔
دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم ینگ بلوچ آبسر فٹبال کلب تربت نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
میچ کے مہمانِ خصوصی پاکستان آرمی کے کرنل طارق تھے، جبکہ میجر مسعود اور میجر تیمور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ کرنل طارق نے شاندار کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں اور چھوٹے بچوں میں نقد انعامات سے نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
شائقین کی بڑی تعداد نے میچ سے لطف اٹھایا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا۔ ٹورنامنٹ کے اگلے میچز کا بھی بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ کل کا میچ بلوچ رینجر فٹبال کلب اورماڑہ اور پسنی کلب پسنی کے درمیان کھیلا جائے گا

