گوادر(گدروشیا پوائنٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کےرکنِ قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج کے نمائندہ میر ندیم بلوچ، امداد کھتری، پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ گوادر کے صدر یوسف فریادی، جنرل سیکریٹری فضل محمود، اور سابقہ صدر ضلع گوادر افضل جان پر مشتمل پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹر جنرل معین الرحمن خان سے ملاقات کی۔ وفد نے انہیں گوادر میں بطور ڈی جی تعیناتی پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران گوادر میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں، شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، خصوصاً پانی کے دیرینہ مسئلے اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے پُرامید لہجے میں کہا کہ معین الرحمن خان کی قیادت میں جی ڈی اے شفافیت، ترقی اور عوامی خدمت کے نئے باب کا آغاز کرے گا، جو گوادر کے عوام کی دیرینہ امیدوں کے مطابق ہوگا۔

