تربت، نیشنل پارٹی تحصیل کلاتک کا اہم اجلاس، آرگنائزنگ باڈی تشکیل دے دی گئی

تربت(گدروشیا پوائنٹ)نیشنل پارٹی تحصیل کلاتک کا ایک اہم اجلاس آج سولبند میں مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر حمل بلوچ کے رہائشگاہ پر منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے ضلعی و تحصیل سطح کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کلاتک، نوکہن، اللّٰہ بحت، مینو،مرمر،سورگ،ڈبک،نیو دیہات، گیبن، بلوچ آباد، شے کہن، سولبند، ہوت آباد سے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر حمل بلوچ، ضلعی صدر یونس جاوید، نائب صدر حاجی شوکت دشتی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی معاملات، مقامی سیاسی صورتحال اور پارٹی کو تحصیل میں مزید فعال بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سینئر رہنماؤں واجہ محمد حیات، کہدا حاصل، بجار بلوچ، لال رسول بخش، رفیق احمد، اور علیم بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی آرا اور تجاویز پیش کیے ۔

اجلاس میں باہمی مشاورت سے سابق تحصیل کابینہ کو تحلیل کر کے نئی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی۔ واجہ رشیداحمد کو آرگنائزر، لالہ رسول بخش کو ڈپٹی آرگنائزر مقرر کیا گیا، جبکہ یاسر علی، ماسٹر اسماعیل، محمد یوسف، محمد عمر، اصغر اسماعیل، فتح محمد، رضا جان اور یوسف کمانڈو کو باڈی کا رکن نامزد کیا گیا۔ نئی باڈی کو دو ماہ میں یونٹ سازی مکمل کر کے تحصیل سطح پر انتخابات کروانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔
اس موقع پرمرکزی جواہنٹ سیکرٹری میر حمل بلوچ نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ نیشنل پارٹی آج بھی عوام میں مقبول اور مضبوط قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار حکومتیں اور سرکاری مراعات یافتہ طبقہ عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔ نیشنل پارٹی ہی بلوچستان کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر یونس جاوید نے خطاب کرتے ہوئےتمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی آج بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اور یہ مقام کارکنوں، رہنماؤں اور پارٹی سے وابستہ ہر فرد کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے اور مزید کہا کہ دور دراز علاقوں میں تنظیم سازی اور پارٹی کی فعالیت سے نہ صرف ضلعی سطح پر پارٹی مضبوط ہوگی بلکہ مرکز میں بھی نیشنل پارٹی کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گی۔آخر میں واجہ حمل بلوچ نے دوستوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔