تربت(گدروشیا پوائنٹ) ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے تحت دالبندین رائفلز کی جانب سے دالبندین میں اور ماشکیل رائفلز کی جانب سے ماشکیل میں جرگوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں مقامی عمائدین اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔
ان جرگوں کا مقصد عوامی مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے باہمی مشاورت کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر صحت، تعلیم اور دیگر اہم عوامی معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
جرگوں کے اختتام پر مقامی عمائدین نے نہ صرف ایف سی کی سیکیورٹی خدمات کو سراہا بلکہ علاقے میں ان کی سماجی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

