تربت(گدروشیا پوائنٹ) ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) خدمت و فلاح کی کرن. تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) دشت اسکاؤٹس نے خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت کلسر (Kal,Sar) گاؤں کے 18 مستحق اور نادار خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا۔ اس فلاحی اقدام کا مقصد نہ صرف ضرورت مندوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا تھا بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور عوامی اعتماد کو بھی فروغ دینا ہے۔ راشن کی تقسیم پر مقامی افراد نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے انسان دوست جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا، دلی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایسے فلاحی اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

