کوئٹہ بار کا ایڈوکیٹ حکیم بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ، احتجاج کی وارننگ

کوئٹہ(گدروشیا پوائنٹ) کوئٹہ کچہری بار روم میں کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایڈووکیٹ حکیم بلوچ کی جبری گمشدگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ پریس کانفرنس کے دوران بار ایسوسی ایشن نے مبینہ ریاستی اداروں کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا کہ اگر ایڈووکیٹ حکیم بلوچ کو بازیاب نہ کرایا گیا تو وکلاء برادری سخت ردعمل دے گی۔ بار نمائندوں نے خبردار کیا کہ اگر مقررہ وقت میں حکیم بلوچ کی بازیابی عمل میں نہ لائی گئی تو وکلاء برادری بھرپور احتجاج، عدالتی بائیکاٹ اور دیگر آئینی و قانونی اقدامات اٹھائے گی۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا کہ احتجاج کا طریقہ کار وقتاً فوقتاً تبدیل کیا جائے گا۔ کہاگیا کہ گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے بروری میں مبینہ سی ٹی ڈی نے بار ووکیشنل کورس کے طالبعلم حکیم بلوچ ایڈووکیٹ کو گھر سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے