دشت:(گدروشیاپوائنٹ) ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیر اہتمام دشت اسکاؤٹس نے درچکو میں ایک دوستانہ کرکٹ میچ کا کامیاب انعقاد کیا، جس کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں صحت مند و مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا تھا۔
یہ کرکٹ میچ 21 جولائی 2025 کو درچکو گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جس میں مقامی کرکٹ ٹیم اور ونگ ہیڈکوارٹر کی ٹیم نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
میچ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو اسپورٹس آئٹمز، ٹرافی، میڈلز اور نقد انعامات سے نوازا گیا، جس سے شرکاء کی حوصلہ افزائی اور خوشی دیدنی تھی۔

