تربت (گدروشیا پوائنٹ) ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدوئی بارڈر ٹریڈ کے لسٹ میں مزید کسی بھی فرد کا نام رجسٹر نہیں کیا جائے گا رجسٹریشن بند ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے اور اب اس میں کسی قسم کی شمولیت یا ترمیم کی گنجائش نہیں رہی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اگر کسی شہری کو بارڈر لسٹ سے متعلق کوئی تحفظات، مسائل یا شکایات درپیش ہوں تو وہ جمعرات کے دن تحصیلدار آفس میں اے ڈی سی جنرل کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل موجود ہوں گے جو شہریوں کی شکایات سنیں گے اور دستیاب شواہد و دستاویزات کی بنیاد پر ان کے مسائل کو حل کرنے کی حتی الوسع کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر لسٹ کی تیاری مکمل شفافیت، ضابطے اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے تاکہ مستحق افراد کو ان کا حق ملے اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا غیر قانونی شمولیت کی روک تھام کی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری دباؤ، سفارش یا افواہوں پر یقین نہ کریں اور تمام معاملات کو قانونی دائرے میں لا کر حل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔انہوں نے کہا دیگر مسائل کے متعلق ڈپٹی کمشنر کیچ کی آفس کھلا ہے

