تربت: سری شاپک کا نوجوان صدام ولد محراب مبینہ طور پر فورسز کی حراست کے بعد لاپتہ

تربت (گدروشیا پوائنٹ) کیچ کے علاقے سری شاپک سے تعلق رکھنے والا نوجوان، صدام ولد محراب، 21 جولائی کو سنگانی سر بارڈر کراسنگ پوائنٹ سے مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہو گیا۔

عینی شاہدین اور اہل خانہ کے مطابق صدام کو گزشتہ روز فورسز نے اپنی تحویل میں لیا تھا، جس کے بعد سے اس کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ لواحقین نے اس اچانک گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے حکام سے اپیل کی ہے کہ صدام کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے اور اس کی خیریت سے آگاہ کیا جائے۔