تربت میں “چغتائی لیبارٹری اینڈ کلیکشن پوائنٹ” کا افتتاح
تربت(نمائندہ: گدروشیا پوائنٹ) ٹی ایم سی اسپتال گلی میں، بلوچ اسپتال کے سامنے “چغتائی لیبارٹری اینڈ کلیکشن پوائنٹ تربت” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں سینئر ڈاکٹرز وقار تاج اور ڈاکٹر میران دشتی نے شرکت کی اور لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقامی طبی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ لیبارٹری کے مالک لیاقت امین نے گدروشیا پوائنٹ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس لیب کا قیام مریضوں کی آسانی اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہاں تمام ضروری بیماریوں کے ٹیسٹ جدید مشینوں کے ذریعے کیے جائیں گے تاکہ لوگوں کو بروقت اور درست تشخیص میسر آ مسکے۔ انہوں نے کہا کہ تربت جیسے علاقے میں معیاری لیبارٹری کی ضرورت عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی، اور چغتائی لیب اس خلا کو پُر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

