کمشنر مکران کی ہدایات پر چیف آفیسر تربت کا گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول کا دورہ

تربت(گدروشیا پوائنٹ) چیف آفیسر تربت شعیب ناصر بلوچ نے کمشنر مکران ڈویژن کی خصوصی ہدایات پر گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول تربت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایت دی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات جلد از جلد میسر آ سکیں۔
چیف آفیسر نے اسکول میں مختلف ترقیاتی مراحل، مثلاً اسپورٹس اسٹیڈیم ،عمارتوں کی مرمت کلاس رومز کی تزئین و آرائش، اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مشاہدہ کیا اور کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل اور عملے نے چیف آفیسر شعیب ناصر بلوچ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اُن کی دلچسپی کو سراہا۔ پرنسپل نے کہا کہ ان کے دورے سے اسٹاف اور طلبہ کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
اس موقع پر کمشنر مکران ڈویژن کی خدمات کو بھی بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اسکول انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ کمشنر مکران کی خصوصی دلچسپی اور واضح ہدایات کے باعث ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے۔ کمشنر کی قیادت میں تعلیم کے شعبے میں نمایاں بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔ ہم ان کی بھرپور حمایت اور رہنمائی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔