گوادر (گدروشیا پوائنٹ) نئے اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر نے باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر سابق اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے نئے افسر کا دفتر میں پرتپاک استقبال کیا اور انہیں روایتی انداز میں کرسی پر بٹھا کر خوش آمدید کہا۔
میر جواد زہری نے نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر گوادر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ بھی دیانتداری اور عوامی خدمت کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے۔

