بلوچستان میں انسداد منشیات کے لیے پرعزم ہیں، عادی افراد کیلئے بحالی مراکز قائم کررہے ہیں، میر سرفراز بگٹی

کگوئٹہ(گدروشیاپوائنٹ) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انسداد منشیات کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے خلاف جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے، اس ناسور کے خاتمے کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔ منشیات کا خاتمہ نوجوان نسل کا تحفظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ بلوچستان میں انسداد منشیات کے لیے پرعزم ہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت نے بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اینٹی نارکوٹیکس آپریشن کیا۔ موثر کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران پانچ ہزار ایکڑ اراضی پر کاشت پوست کی فصلیں تلف کی گئیں۔ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے تمام اضلاع میں بحالی مراکز قائم کر رہے ہیں۔