تربت میں سانحہ اے پی ایس خضدار کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور شمعیں روشن

‎تربت (گدروشیا پوائنٹ) صوبائی حکومت کی ہدایات کے تحت سانحہ اے پی ایس خضدار میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں ہفتے کے روز ڈپٹی کمشنر کیچ آفس تربت کے مقام پر ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔

‎اس دوران تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ نے کی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کیچ، مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ‎اس موقع پر شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔تقریب کے شرکاء نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ
‎دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ہم ایک قوم کی حیثیت سے متحد ہیں اور ملکی سلامتی و ترقی کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔تقریب کے اختتام پر سانحہ اے پی ایس خضدار کے شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔