وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد

کوئٹہ(گدروشیاپوائنٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرصدارت اہم اجلاس میں کوئٹہ شہر کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔ شہر میں ٹریفک مینجمنٹ کے تحت مرکزی علاقے کو “ڈاؤن ٹاؤن” ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جہاں رکشوں کے بجائے محدود تعداد میں الیکٹرک کاریں چلائی جائیں گی۔ وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سیاسی جماعتوں و کمپنیوں کو قانونی نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی۔ سیاسی جلسوں و سرگرمیوں کے بعد پینا فلیکس اور تشہیری مواد فوری ہٹانے کی ہدایت کیا۔ غیر فعال سرکاری اسکول بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت چلائے جائیں گے۔ شجر کاری کے فروغ کیلئے محکمہ جنگلات سے جامع منصوبہ طلب کیا گیا۔ کیف بلدیہ کی تنظیم نو میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات سے وضاحت طلب کرلی۔ مفاد عامہ کے منصوبوں میں کسی بھی قسم کی تاخیر ناقابلِ قبول قرار دیا گیا۔ کمشنر کوئٹہ کی بریفنگ کے مطابق شہر میں بھکاریوں کے خلاف مہم کے دوران ایک ہفتے میں 1500 افراد کو بحالی مراکز منتقل کیا گیا۔ شہر کی شاہراہوں پر گھومنے والے جانوروں کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا، کمشنر کوئٹہ کی جانب سے توجہ دلائی گئی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کا فوری حل اور شہر کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔