تربت(گدروشیاپوائنٹ) جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا غلام اللہ رستم نقشبندی دُرزادہ نے قبیلے کے معززین کے اعزاز میں پر تکلف ناشتہ کا اہتمام کیا۔ جس میں دُرزادہ راجی اتحاد تمپ زون کے صدر واجہ محمد جان دُرزادہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالوحید شیرانی دُرزادہ، فنانس سیکرٹری مولانا نوید احمد، چراغ ظفر دُرزادہ، سردار دودا خان دُرزادہ، دُرزادہ راجی اتحاد تربت زون کے صدر مولانا شاجہان نقشبندی دُرزادہ، جنرل سیکرٹری حافظ محمد امین دُرزادہ، سیاسی اور سماجی رہنماء ذاکر مقصودی دُرزادہ، نے شرکت کی۔ نشست میں دُرزادہ راجی اتحاد کی فعالیت پر گفتگو ہوئی . انہوں نے کہا کہ اپنے قبیلے کے ساتھ محبت اور خیر خواہی اسلامی اور فطری چیز ہے۔ اس پر اعتراض نادان یا بدخواہ ہی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دُرزادہ قبیلے کو منظم کرنے کے سابقہ تحریکوں کی ناکامی کی وجہ سیاسی بنیاد پر ان کو منظم کرنا رہا ۔ قبائلی تحریکوں کو قبائلی بنیاد پر منظم اور متحد کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بلوچ قبیلہ ہمارے لیئے قابل قدر ہیں۔ہر قبیلہ کو اپنے قبائلی تعارف اور اظہار کا حق ہے یہ تعصب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعصب ناجائز حمایت اور دوسرے قبائل کو حقارت کی نگاہ میں دیکھنے کو کہتے ہیں۔ ہم تعصب اور تکبر کے سخت خلاف ہیں اور بلوچ قبائل کو شیرو شکر دیکھنا چاہتے ہیں۔

