تربت(گدروشیاپوائنٹ) انجمن فلاح وبہبودشاہی تمپ کے صدرحافظ امین دُرزادہ نے اپنے ایک جاری کردہ پریس ریلیز بیان میں کہاہےکہ تربت کے یوسی کوشقلات، شاہی تمپ میں بدامنی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں روز بہ روزاضافہ ہورہاہے گزشتہ رات شے مرید ولد عبدالغنی، لعل بخش ولد عبدین نامی نوجوانوں کو سرے عام دوکان کے سامنے ڈکیتوں نے گردن پربندوق رکھ کرموبائل، موٹرسائیکل، نقدی پیسہ وغیرہ سب چین کرلےگئے اوراسی رات کوشقلات میں ایک آدمی کو گولی مارکر زخمی کیا گیا اوربعد میں اسے لوٹ لیا گیا اورباقی بہت سے علاقوں میں بھی اس طرح کے واردات پیش آئے ہیں، عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ہے نہ دوکاندار محفوظ ہیں اور نہ ہی گھروں میں لوگ محفوظ ہیں قانون کے رکھوالےدن رات غائب ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ چورڈاکوسرے عام پسٹل ہاتھ میں لیکرگھوم رہے ہیں اور بڑی آسانی سے لوگوں کو لوٹتے ہیں. قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ہم علاقےکی امن وامان کیلئے ڈپٹی کمشنرکیچ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیچ سے پرزوراپیل کرتےہیں کہ پولیس کی نفری کو گشت کیلئے تیعنات اوران مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچادیں تاکہ امن برقراررہےعوام کی جان ومال حفاظت میں رہیں کیوں کہ ہم امن پسند لوگ ہیں علاقےکی سلامتی چاہتے ہیں علاقےکےنمائندےاورسیاسی لیڈران اس مسلہ کو سنجیدگی سےلیں اوراپناکرداراداکریں.

