تربت (گدروشیاپوائنٹ) اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان کا دو ماہی مارچ اور اپریل کا کارکردگی رپورٹ جاری، تفصیلات کے مطابق، ا وست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان کے مرکزی ترجمان نے اپنے پریس ریلیز بیان میں کہاہےکہ اوست میڈیکل کمیٹی کی جانب سے مارچ اور اپریل کے مہینہ میں 23 مریضوں کی مالی مدد کیا ہے جن میں 17 کینسر اور 6 دیگر مرض میں مبتلا مریض شامل ہیں. اوست میڈیکل کمیٹی کی جانب سے 19 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کیا گیا ہے. پریس ریلیز میں مزید کہاگیاکہ اوست ٹیم کی جانب سے دو کیسنر کے مریضوں کے جناح ہسپتال سے سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کرایا گیا. اوست روحیل بلوچ فنڈ کے تحت 5 معزروں کو ویلچیئرءُ ٹرائیسیکل دیا گیا. اوست ایمبولینس سروس کی جانب سے 4 مریضوں کو مکران سے کراچی ہسپتال منتقل کردیا گیا. ا وست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان کے مرکزی چیئرمین نے بلوچ عوام سے اوست کے ساتھ اپنے تعاون جاری کرنے کی اپیل کیا.

