کوئٹہ(گدروشیاپوائنٹ) صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ محنت مزدوری کے لیے بیرون ملک جانے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، اور ان کے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے۔سردار عبدالرحمن کھتیران نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا، “ایران میں مزدوروں کی شہادت ایک المناک واقعہ ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ واقعہ نہ صرف لواحقین کے لیے، بلکہ پوری قوم کے لیے رنج و غم کا باعث ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ایسے سانحات اس بات کے متقاضی ہیں کہ پاکستانی محنت کشوں کے تحفظ کو ہر سطح پر یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

