پسنی لاش برامد واقعہ، اپدیٹ
پسنی (گدروشیاپوائنٹ)لاپتہ ہونے والےکمسن لڑکے ساحل ولد گلاب کی لاش برآمد ہوئی، تفصیلات کے مطابق، ساحل ولد گلاب دو روز قبل پسنی سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد ان کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے انہیں تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ تاہم، آج افسوسناک خبر سامنے آئی کہ ان کی لاش شاہ جان ہوٹل کے پیچھے سے ملی ہے۔ مقامی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے پسنی آر ایچ سی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کمسن لڑکے کی موت کیسے واقع ہوئی۔ واضح رہے کہ ساحل گلاب کے فیملی نے آج پسنی پریس کلب کے سامنے انکے لاپتہ ہونے کے خلاف احتجاجاً دھرنا دیا تھا۔

