پنجگور(گدروشیاپوائنٹ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، شاجی صبغت اللہ، بیبو بلوچ، بیبگر بلوچ اور دیگر کی رہائی کیلئے بی وائی سی کے زیراہتمام پنجگور کے علاقے عیسیٰ میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی مین روڈ سے ہوتے ہوئے گریڈ اسٹیشن کے قریب مظاہرے کی شکل اختیار کرلی۔ ریلی میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بی وائی سی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اوردیگر کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

