پسنی سے ایک شخص کی نعش برآمد

پسنی (گدروشیاپوائنٹ) پسنی کے علاقہ ریکپشت وارڈ نمبر 7 کے رہائشی طِلا ولد سفر کی نعش علاقہ “جُڈی ہُور ” کے مقام سے برآمد، پسنی پولیس کے مطابق، قتل کردینے کے بعد نعش پر مٹی ڈالا گیا۔ پولیس نے نعش اسپتال منتقل کردی۔ نعش کے پاس کچھ بھی موجود نہیں تھا ،قتل کی وجوہات معلوم کررہے ہیں۔ اسپتال زرائع کے مطابق، گردن پر گہرے زخم کا نشان ہے ،لگتا ہے قریب سے گولی ماری گئی ہے۔ فیملی کے مطابق، موٹر سائیکل، پیسے اور موبائل فون غائب ہیں ،نمبر بھی بند آرہا ہے۔