تربت (گدروشیاپوائنٹ) وویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری سائرہ عطاء نے تربت کے مختلف جاری ترقیاتی اسکیمات اور سینٹرز کا دورہ کیا۔ جن میں تختی چوک کے قریب جاری اسکیمات وویمن سینٹر تربت اور ورکنگ وویمن ہاسٹل سری کہن کا دورہِ کیا سی اینڈ ڈبلیو شعبہ بلڈنگز کے انجینئرز نے انہیں بریفنگ دی۔۔ لیکن وویمن سینٹر تربت اور ورکنگ وویمن ہاسٹل سری کہن کی اسکیمات وقت پر مکمل نہ کرنے پر سیکرٹری نے عدم اطمینان کا اظہار کرکے برہمی کا اظہار کیا بہتری کی ہدایت کرکے جلد مکمل کرنے کی تاکید کی۔ دورے کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں قائم بے بی کیئر سینٹر اور لائبریری کا دورہِ کیا اور پرنسپل گل جان خالد نے اس حوالے سے انہیں بریف کیا۔سینٹرل جیل میں مکمل ہونے والے وویمن بیرک تربت کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر لاء آفیسر ظفر اقبال، وویمن ڈیپارٹمنٹ کے سپرینٹنڈنٹ ماجد اسحاق انکے ہمراہ تھے۔ تربت سے قبل انہوں نے گوادر میں محکمہ کے تحت مختلف جاری مختلف اسکیمات کا دورہِ کیا تھا جہاں بی بگر دشتی نے انہیں بریفنگ دیا تھا۔

