محکمہ فشریز ناکام ہوچکا ہے پکڑے گئے ٹرالر پولیس کے حوالے کیے جائیں اور اُن پر سخت مقدمہ درج کرایا جائے، میرعمران کلمتی

پسنی (گدروشیاپوائنٹ) غیرقانونی ٹرالنگ کے خلاف پاکستان کوسٹ گارڈ کی کارؤائی قابل تعریف ہے،ڈی جی کوسٹ گارڈ اورماڑہ اور پسنی کے سمندر میں بھی غیرقانونی ٹرالنگ کے خلاف اقدام اُٹھانے کے احکامات دے،تفصیلات کے مطابق پسنی کے سیاسی شخصیت میرعمران کلمتی نے پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے جیونی کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ کے خلاف اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ محکمہ فشریز بلوچستان غیرقانونی ٹرالنگ کے خلاف کارؤائی کرنے میں ناکام ہوئی ہے. میرعمران کلمتی نے ڈی جی کوسٹ گارڈ کے اس اقدام کی تعریف کی اور اُن سے اپیل کیا کہ اورماڑہ اور پسنی کے سمندر میں بھی غیرقانونی ٹرالر موجود ہیں جن سے مقامی ماہی گیر تنگ آچکے ہیں اور نان شبینہ کا محتاج ہوگئے ہیں ٹرالر مافیا کے خلاف کارؤائی کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے ڈی جی پاکستان کوسٹ گاڑد سے اپیل کیا کہ وہ اپنے جوانوں کو اورماڑہ اور پسنی کے سمندر میں بھی ٹرالنگ کے خلاف کارؤائی کرنے کے احکامات جاری کرئے۔ محکمہ فشریز ناکام ہوچکا ہے پکڑے گئے ٹرالر پولیس کے حوالے کیے جائیں اور اُن پر سخت مقدمہ درج کرایا جائے۔