پنجگور, پیپلز پارٹی کے امیدوار صابر بلوچ کے گھر پر حملہ

پنجگور (گدروشیا پوائنٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء امیدوار برائے حلقہ این اے 258 صابر بلوچ کے گھر پر فائرنگ، کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔ سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گھر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، دو گولیاں گھر کی چار دیواری پر لگیں، صابر بلوچ نے سٹی پولیس تھانے میں واقعہ کی رپورٹ درج کرادی۔