تربت (گدروشیا پوائنٹ) مند مکران کے معروف شخصیت اور پی بی 27 سے آزاد امیدوار میر فدا حکیم رند کےقافلے پر فائرنگ، جس سے ان کی گاڑی پر تین گولیاں لگیں، وہ اور ساتھی بال بال بچ گئے، لیویز ذرائع کے مطابق سیکورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار فرار ہوگئے تھے حملہ آور تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ میر فدا حکیم رند نے کہاہے کہ الیکشن میں حصہ لیا ہر شہری کا حق ہے، مجھے ڈرا دھمکا کر سیاست اور عوام کی خدمت سے دور نہیں کیا جاسکتا۔

