پنجگور ہوشاب کے درمیان ٹرانسمیشن لائن میں خرابی، بجلی کی فراہمی معطل

پنجگور(گدروشیا پوائنٹ) پنجگور اور ہوشاب کے درمیان بجلی کے ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی سے پنجگور میں بجلی کی سپلائی گزشتہ رات سے معطل ہوگئی ہے جو تاحال بحال نہ ہوسکی، واپڈا ذرائع کے مطابق پنجگور کی بجلی کو نیشنل گرڈ سے بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔