تربت(گدروشیاپوائنٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تمپ کے سنئیر رہنماء نبیل محمود اور حاجی رحیم کی سربراہی میں عام انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں پی پی تمپ کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں عام انتخابات کے تیاریوں اور دن رات ورک کرکے امیدوار کو کامیاب کرنے کی اجنڈہ پر گفتگو ہوا۔ اجلاس میں الیکشن مہم کو تیز اور پی پی کے امیدوار حلقہ پی بی 28 میر اصغر رند کو ہر حال میں کامیاب کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ جبکہ سنیئر رہنماوں نبیل محمود نے کہاکہ انشاء اللہ اس بار عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ پی بی 28 کیچ میر اصغر رند تمپ میں بھاری اکثریت سے جیت کرکے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ اس موقع پر رحیم ملک میر، جماعت خدابخش، ندیم جان، خالد دین، مراد کریم، بیبگر جمیل، راشد ھیبتان،نسیم جان اور دیگر موجود تھے۔

