نوکنڈی(گدروشیا پوائنٹ)چیئرمین سینیٹ پی بی 32 چاغی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار محمد صادق سنجرانی کے حق میں تحریک لبیک کے پی بی 32 چاغی کے امیدوار حافظ صدام حسین برہانزئی اور آزاد میداور سردار رضا خان ناروئی دستبردار ہوگئے علاؤہ ازیں حافظ صدام حسین برہانزئی نے اپنے برداری سمیت خان سنجرانی پینل میں شمولیت کا اعلان بھی کیا علاؤہ ازین چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سردار عاقل کبدانی اور میر شہر یار کبدانی نے ملاقات کی اور برادری سمیت انکی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ عوام کی خدمت پہلے بھی کی ہے اور آئندہ بھی اسی جذبے کے تحت اپنی زمہ داریاں نبھائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے قبائل نے جس محبت اور اعتماد کیساتھ میرا ساتھ دے رہے ہیں انکی جذبات اور محبت کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچایا جائیگا انہوں نے کہا کہ عوام کی قیمتی ووٹوں کا ہر حال میں احترام کیا جائیگا اورانہی ووٹوں سے قومیں اپنی ترقی و خوشحالی لا سکتے ہیں انہوں نے ضلع چاغی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آٹھ فروری کو گھروں سے نکل کر ووٹ کا استعمال کریں اور اپنی بہتر مستقبل کیلئے تبدیلی لائے۔

