خاران، جامعہ بلوچستان سب کیمپس میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ تقسیم

خاران (گدروشیا پوائنٹ) یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران میں پرائم منسٹر سکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب منقعد ہوا۔ تقریب میں نظامت کے فرائض آئی ٹی کے طالبہ بی بی نازش بلوچ نے سر انجام دیئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سب کیمپس عقیل احمد بلوچ ،اکیڈمک کوآرڈینیٹر شاکر علی بلوچ بھی موجود تھے۔ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ہونہار طلبا اور طالبات میں انجینئر سمیع اللہ درانی اورانجینئر حاکم بلوچ نے لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگزامنیشن تنویر صالح اورانجینئر سمیع اللہ درانی نے کہا کہ سب کیمپس کی تعلیمی معیار اور نظم و ضبط مثالی ہے، محدود وسائل میں طلباء کو فیسلیٹیٹ کرنا سب کیمپس انتظامیہ کی بہترین کاوش اور کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے سے مشترکہ طور پر پورے رخشان ڈویژن کے روشن مستقبل وابستہ ہے ہم سب کو ملکر اس ادارے کی مزید فعالیت اور ترویج کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ طلباء وطالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن مالی مشکلات اور بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں۔ تقریب میں سب کیمپس خاران کے آئی ٹی ٹیکنیشن غلام علی بلوچ کے علاوہ فکلیٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔