تربت (گدروشیا پوائنٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد بلوچ نے بلوچستان نیشنل الائنس کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور امیدوار برائے قومی اسمبلی NA259 قاسم دشتی سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پہ بلوچستان نیشنل الائنس کے سینئر رہنما الطاف اکبر بھی موجود تھے۔

