تربت(گدروشیا پوائنٹ) شہر کے غلام نبی چوک پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ، پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں رجب والد عبدالرحمان نامی شخص زخمی ہوئی ہے جس کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔رات کو مند میں بھی دھماکہ کی آواز سنی گئی ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 12 بجے دس دھماکوں کی آواز سنی گئی، سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم سمت سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر دو راکٹ فائر کیاگیا، بعد میں گولہ اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

