تربت، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیدوار پی پی کے امیدوار میر اصغر رند کے حق میں دستبردار

تربت(گدروشیا پوائنٹ) ضلع کیچ کے شہر تربت میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مرکز چاہ سر میں پریس کانفرنس سے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیدوار حلقہ پی بی 28 تمپ، زبیر نواب نے حلقہ پی بی 28 پیپلز پارٹی کے امیدوار میر اصغر رند کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے صوبائی ناظم اعلی مولانا عبدالغنی زامرانی نے کہاکہ جمعیت کے رہنماﺅں اوراورعلاقہ کے حمایتوں سے مشاورت ہوئی ہے ،حلقے کے لوگ میر اصغررند کی ماضی کے کارکردگی اورکردار سے مطمئن تھے اسلئے شرائط پر انکے حق میں دستبردارہونگے کا فیصلہ کیاگیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار پی بی 28 میر اصغر رند نے مولانا عبدالغنی اورامیدوارزبیر نواب کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ اسمبلی کے اندراورباہر علاقائی اورمذہبی معاملات پر جمعیت اہلدیث کے رہنماﺅں سے مشاورت کیاجائیگا۔اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و امیدوار برائے حلقہ پی بی 25 بلیدہ زامران حافظ ناصرالدین زامرانی،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلعی امیر و قومی اسمبلی کے امیدوار مولانا سعید احمد تگرانی ،جونیئر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی جان بلوچ، یلان زامرا نی، مولانا عبدالغفار زامرانی اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما میر خلیل تگرانی، حاجی زاہد تگرانی،امام بلوچ اوردیگر موجود تھے۔پریس کانفرنس سے کہاگیا کہ تمپ تا ناصرآباد حلقہ میں جمعیت اہلدیث کی سپورٹ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار میر اصغررند کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے.جمعیت اہلحدیث کے جونیئر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی جان بلوچ، یلان زامرا نی، مولانا عبدالغفار زامرانی، مولانا مسلم درزادہ، مولانا ارشادالحق بلوچ،حافظ ثناء الرحمن زامرانی،عبدالشکور دامنی،حافظ ولی الرحمن زامرانی، حمایتیوں معتبر واجہ کفایت اللہ تگرانی،واجہ حاجی ناصر تگرانی،واجہ حاجی جلال تگرانی،لشکری بلوچ،عبدالبصیر دامنی،عامر دامنی،ولید نواب تگرانی،رودبن سے گلاب ابدال،سمیر فقیر،عارف ماسٹر عثمان،زبیر غلام،حکیم بلوچ ودیگر بھی موجود تھے.