پسنی، مبینہ طور پر طالب علم کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا

پسنی(گدروشیاپوائنٹ)پسنی کے قریب بدوک کے مقام پر ٹرانسپورٹرز نے مکران کوسٹل ہائی وے بلاک کردیا۔ کراچی سے تربت جانے والی کوچ سے نامعلوم کار سوار افراد کا ایک شخص کو اتار کر اپنے ساتھ لے جانے پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاجاً سڑک بلاک کردی۔ مسافر کوچ سے اتارے جانے والے شخص کی شناخت آبسر تربت کے رہائشی محبوب کے نام سے ہوئی ہے۔مکران کوسٹل ہائی بلاک ہونے سے سیکڑوں مسافر پھنس گئے۔