تربت (گدروشیا پوائنٹ) ضلع کیچ کے علاقے شہرک میں رات کے وقت نیشنل پارٹی کے شہید رہنما نسیمِ جنگیان کے گھر کے گیٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فیملی ذرائع کے مطابق رات 2 بجے کے وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے گیٹ پر پسٹل کے ذریعے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے لیکن کوئی جانی و مالی نقصان پیش نہیں آیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ حملہ سیاسی مخالفین کی طرف سے کی گئی ہے تاکہ ہمیں ڈرا دھما کر نیشنل پارٹی سے دور رکھا جائے مگر ہم اپنے سیاسی پارٹی سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہونگے۔

