تربت سے طالب علم بہادر چاکر مبینہ طور پر اغواء کرلیاگیا، فیملی نے احتجاجاً سی پیک روڈ کو بند کردیا

تربت(گدروشیا پوائنٹ)ضلع کیچ کے علاقہ تجابان کے رہائشی بہادر چاکر کو تجابان میں گھر سے حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا۔ فیملی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بہادر ولد چاکر بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ بوٹینی کے طالب علم ہے جو سردیوں کی چھٹی گزارنے تربت آیا تھا۔ جس کے اغواء کے ردعمل میں فیملی نے M-8 سی پیک روڈ کو تجابان کے مقام پر صبح 9 بجے سے ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے فیملی اور علاقہ مکین احتجاج کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے اگر ہمارے بچے نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کو عدالت میں پیش کیا جائے.