تربت، سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو قمبر دشتی نے مختلف سائٹس پرجاری ترقیاتی منصوبوں کامعائنہ

تربت(گدروشیاپوائنٹ)بلوچستان کےسیکریٹری مواصلات اور تعمیرات قمبر دشتی کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس کمشنر مکران آفس تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر بلڈنگ فیض بلوچ ، چیف انجینئر روڈ اقبال کانسی، ایس ای بی اینڈ آر (بلڈنگ) مکران ڈویژن قاضی نورالحق ، ایکسیئن بی اینڈ آر ضلع کیچ شعبہ بلڈنگ بی بکر دشتی ، ایکسیئن بی اینڈ آر شعبہ روڈ ضلع پنجگور شہاب مگسی ، ایکسیئن بی اینڈ آر شعبہ بلڈنگ ضلع کیچ عبدالقیوم رند، پروجیکٹ ڈائریکٹر بلیدہ ،بالگتر روڈ منیر احمد اور دیگر بھی شامل تھے۔اجلاس میں ضلع کیچ سمیت مکران ڈویژن کے ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے افسران نے سیکرٹری قمبردشتی کی بریف کیا۔ سیکریٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مکران ڈویژن کے تمام ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے محکمہ بی اینڈ آر کے متعلقہ افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مکران ڈویژن کے اگرکسی بھی منصوبے میں متعلقہ انجینئرز کو xکسی بھی قسم کے دقت کا سامنا ہو تو انہیں فوری طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ ان رکاوٹوں کو دور کرکے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ایکسیئن افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے انجینئرزکو اسکیموں کے سائٹوں پر باقاعدہ طور پر بھیجا کریں تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ ان منصوبوں کی کوالٹی کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔
اجلاس کے بعد سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو قمبر دشتی نے محکمہ بی اینڈ آر کے افسران کے ہمراہ مختلف سائٹس پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر مختلف اسکیموں کے پروگریس کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیچ کلچر کمپلیکس ، گرلز کالج تربت ،لا کالج تربت ، اور بلوچستان ہائی کورٹ سرکٹ بینچ تربت کی زیر تعمیر منصوبوں کے سائٹوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر سائٹوں کا دورہ پر سائٹ انجینئرز عبید شاد اور شے مرید و دیگر نے انہیں مختلف منصوبوں میں کام کی رفتار کے بارے میں آگاہ کیا۔