تربت(گدروشیاپوائنٹ)مغوی ڈاکٹر دین محمد کی صاحبزادی اور وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز بلوچستان کی جنرل سیکرٹری سمی بلوچ کی زیرنگرانی تربت چوک و دھرنا گاہ میں لاپتہ افراد رجسٹریشن کیمپ قائم، مکران ڈویژن کے لاپتہ افراد کے فیملیز کیمپ میں آکر اپنے پیاروں کی نام اور ڈیٹا فراہم کریں۔ سمی بلوچ نے بتایا کہ لواحقین کیمپ میں آکر وائس فارم بلوچ مسنگ پرسنز کی مرتب کردہ فارم فل کرکے اپنے لاپتہ پیاروں کی ایک شناختی کارڈ کی کاپی، پاسپورٹ سائز فوٹو، شناختی کارڈ ہیں تو فارم یا اسکول و کالج کارڈ کی کاپی اور سربراہ کا رابطہ نمبر لکھوائیں تاکہ انکی بازیابی اور رہائی کیلئے بھی کوشش کرسکیں،

