پسنی (گدروشیاپوائنٹ)25 مئی ،یادگار شہدا کے دن کی مناسبت سے ایس ایس پی گوادر جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی پسنی/گوادر چاکرخان بلوچ اور ایس ایچ او پسنی محسن علی کی سربراہی میں پسنی پولیس کے چاق و بند دستے نے پسنی پولیس کے شہید اہلکار شہید شکیل احمد اور شہید حق نواز کی قبروں پر سلامی دی اور گلدستے رکھے۔اس موقع پر شہدا کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی۔ڈی ایس پی پسنی/گوادر چاکر خان بلوچ نے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ اپنے شہدا کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور شہدا کی قربانیوں کو کسی بھی طرح فراموش نہیں کرسکتے۔ شہدا کی قبروں پر سلامی کے وقت اُنکے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

