تربت(گدروشیا پوائنٹ) آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز کیچ میں مغویان حسیب یاسین اور شاہ نواز گل کی بازیابی کے لیے منعقدہ جلسہ عام کے دوران مذہبی اسکالرز کے بارے میں غیر دانستہ طور پر جو الفاظ استعمال ھوئے وہ کسی بھی صورت مناسب نہیں تھے۔ ان بیانات کے باعث مذہبی طبقے کی دل آزاری ہوئی، جس پر آل پارٹیز کیچ دلی طور پر معذرت خواہ ہے آل پارٹیز کیچ کو امید ہے کہ مذہبی اسکالرز قومی اور علاقائی مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس معذرت کو قبول فرمائیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کے قومی و جمہوری حقوق کی جدوجہد میں علماء کرام کا کردار ہمیشہ کلیدی، مؤثر اور ناقابل فراموش رہا ہے اور ان کی خدمات تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔ ال پارٹیز کیچ علماء کرام کی قربانیوں اور خدمات کو نہایت قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے وقار اور احترام کو اپنا اخلاقی اور قومی فرض سمجھتی ہے۔

