دالبندین(گدروشیا پوائنٹ) آئی آر سی کی تعاون سے فٹسال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، فائنل ٹائٹل دوستین فٹسال کلب نے اپنے نام کرلی۔ فائنل تقریب کے مہمان خاص ڈی ایف اے چاغی کے صدر حاجی عبد الروف نوتیزی تھے۔ جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محمد یونس سمالانی ڈی ایف اے چاغی کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباری بلوچ پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر الٰہی بخش سمالانی چیئرمین حاجی حامد گل یوسفزئی آئی آر سی کے ظاہر شاہ امان اللہ سنجرانی محمد عظیم بلوچ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے حاجی مظہر سنجرانی ایپکا کے حاجی اسد اللہ غالب بابو خالد نوتیزی محمد حیات لجہی ماسٹر عطاء اللہ سیاپاد شکیل احمد رخشانی اسد سیاپاد سمیت دیگر موجود تھے۔

