تفتان، ڈی ایس پی سرکل تحصیل تفتان حبیب الرحمن مینگل نے سال نو سے متعلق اہم ہدایات جاری

تفتان(گدروشیاپوائنٹ)ڈی ایس پی سرکل تحصیل تفتان حبیب الرحمن مینگل نے سال نو سے متعلق اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا . اعلامیہ میں کہاگیا کہ جان ہے تو جہان ہے، ہوائی فائرنگ کا کوئی جشن نہیں بلکہ یہ جان لیوا اور غیر قانونی عمل ہے۔ایک فائر ہوا اور واپس زمین پر آکر کسی کی خوشی کو غم میں بدل دیتا ہے۔
نیا سال خوشیوں کے ساتھ آنسوؤں کے ساتھ نہیں غفلت میں چلائی گئی گولی معصوم جان لے سکتی ہے، یاد رکھیں گولی نیچے واپس آتی ہے اپنی خوشی کسی کی موت کی وجہ نہ بنائیں. ہوائی فائرنگ سے بچے، خواتین اور بزرگ خوفزدہ ہوتے ہیں اور زخمی ہونے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔قانون حرکت میں ہے، ذمہ داری آپ کی ہوائی فائرنگ پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ جشن کے طریقے بدلیں، سوچ بدلیں. آتش بازی، غبارے، دعائیں اور نیک تمناؤں کے ساتھ نیا سال خوش آمدید کہیں.