تربت، سماجی شخصیت شاہ دوشت دشتی کا شاعر محمد ندیم ساغر کو 50 ہزار روپے مالی معاونت کا اعلان

تربت (گدروشیا پوائنٹ)معروف کاروباری و سماجی شخصیت شاہ دوشت دشتی نے گدروشیا پوائنٹ پر نشر ہونے والی خصوصی رپورٹ دیکھنے کے بعد اسپیشل پرسن اور شاعر محمد ندیم ساگر کے کمرے کی تعمیر کے لیے 50 ہزار روپے مالی معاونت کا اعلان کر دیا۔شاہ دوشت دشتی نے گدروشیا پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے ضرورت مند افراد کی مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور گدروشیا پوائنٹ کی جانب سے ایسے مسائل کو اجاگر کرنا قابلِ تحسین عمل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر صاحبِ حیثیت افراد بھی آگے بڑھ کر محمد ندیم ساگر جیسے باصلاحیت افراد کی معاونت کریں گے۔محمد ندیم ساگر نے اس مالی تعاون پر شاہ دوشت دشتی اور گدروشیا پوائنٹ کا شکریہ ادا کیا.